تمام میڈیا مالکان توجہ فرمائیں ایک عدد ڈائریکٹر نیوز مفت میں دستیاب ہے، جتنا مرضی کام کرالو کسی پیکیج کی ڈیمانڈ نہیں بس ادارے میں نوکری چاہئیے تاکہ امیگریشن، کنسلٹنسی، ٹکٹنگ، اسپورٹس اور میڈیکل انسٹرومننٹس کے بزنس کو ایک محفوظ آڑ فراہم کی جاسکے، ڈائریکٹر نیوز نے اپنے تمام چیلے چانٹوں سمیت مارکیٹنگ اور سیلز کے لوگوں کو بھی پیغام بھجوایاہے کہ وہ اپنے اپنے چینلز میں اس کے لئے لابنگ کریں تاکہ کسی بھی ادارے میں ایک عدد اعلا عہدے کی کرسی مل سکے۔۔ پپو کا کہناہےڈائریکٹر نیوز صاحب کرسی کے لئے اتنے بے چین ہیں کہ تین اداروں سے خود بھی رابطہ کیا لیکن تاحال کسی نے انہیں لفٹ نہیں کرائی۔۔ پپو کے مطابق میڈیا کے موجودہ خودساختہ بحران کی وجہ سے مالکان مفت کے ڈی این سے بھی گریز کررہے ہیں جبکہ تازہ تازہ فارغ ہونے والے ڈی این صاحب کو اپنے کئی طرح کے بزنس کیلئے فوری طور پر کسی بھی چینل کی کرسی بہت ضروری ہے تاکہ انہیں اپنے کاروبار میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈائریکٹر نیوز مفت میں دستیاب۔۔۔
Facebook Comments