اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ انہیں ابھی تک کسی نے براہ راست شادی کی پیش کش نہیں کی۔۔انہو ں نے کہاکہ انہیں کسی کے نہ کسی کے ذریعے شادی کی پیش کش کے پیغامات انہیں موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی نے ان کے سامنے آکر محبت اور شادی کا اظہار نہیں کیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہر انسان محبت کے بغیر ادھورا ہے اور جس دن انہیں کسی سے محبت ہو ئی تووہ اس کااظہار برملا کریں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ بطور شوبز شخصیت ہونے پر ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کیلئے کچھ کریں ، ان کی مدد کریں اور اچھے کام کریں ۔ خودکو فٹ رکھنے بارے انہو ں نے کہاکہ وہ متوازن غذا کی قائل ہیں۔

Facebook Comments