دن نیوز نے کارکنان کو تنخواہ دینے سے صاف انکار کردیا۔۔جولائی کی آدھی تنخواہ عید سے قبل دی تھی، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پراسرار خاموشی اختیارکرلی گئی۔۔ جب ورکرز نے بقایا نصف سیلری کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہیں صاف جواب دے دیا گیا اور کہا کہ کوئی تنخواہ وغیرہ نہیں ۔۔ دن نیوزکے ورکرز انتظامیہ کی بے حسی پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں اورذہنی اذیت کا شکار ہیں۔۔ پپو نے لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلٹس سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ دن نیوز میں تنخواہیں ویسے ہی کم ہیں اوپر سے دینے سے انکار ہی کردیا جائے تو ورکرز بے چارے کہاں جاکرفریاد کریں۔۔
Facebook Comments