انٹرنیٹ کے ذریعے ڈیلی اینٹی کرائم لاہور نامی اخبارات کا اشتہار آیا جس میں انہوں نے آفس بوائے سے لے کر تمام سٹاف کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کیں۔ اس اشتہار میں آفس بوائے کی سیٹ کیلئے 3000 روپے سیکیورٹی طلب کی گئی۔ فتح جنگ کے رہائشی رمضان نے بتایا کہ میں نے آن لائن اپلائی کیا تو مجھے کال آئی کہ تین ہزار روپے سیکیورٹی لے کر لاہور آئیں ہم آپ کو راولپنڈی آفس کیلئے انٹرویو کریں گے مگر جب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ان کا راولپنڈی کوئی آفس ہی نہیں ہے۔ متعلقہ ادارے ایسے فراڈیوں کے خلاف کب ایکشن لیں گے؟
Facebook Comments