اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے اپنی انٹرویو میں بتایا کہ رمضان میں زیادہ کام کی وجہ سے دماغ گھوم گیا تھا جس کے بعد مجھے لگا کہ مجھے پروگرام نہیں کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی کے ایک حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے ٹک ٹاکرز کے ساتھ کئے جانے والے شو سے متعلق سوالات کئے گئے، ان سے پوچھاگیا کہ انہوں نے پروگرام کیوں چھوڑا، جس پر اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں کام کی وجہ سے دماغ گھوم گیا تھا جس کے بعد مجھے لگا کہ مجھے پروگرام چھوڑ دینا چاہیے، میرا خیال ہے کہ مجھے اپنی طرف سے کوشش کرنی چاہیے کہ جو میں ٹھیک کرسکتا ہوں وہ تو کروں لہٰذا میں نے شو چھوڑدیا۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ اچانک پروگرام چھوڑنے سے میرے دوست اور شو میں موجود بچے بھی پریشان ہیں حالانکہ ان بچوں کے ساتھ مجھے بے حد محبت ہے اور سب میری بہت عزت کرتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شو میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو کہ آن ائیر نہیں جانی چاہیے، پروگرام میں جتنی چیزیں جانی تھیں چلی گئیں لیکن مزید اب نہیں جانی چاہیے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)