dil aik baar nahi mutaddid baar toot chuka hai

دل ایک بار نہیں،متعدد بارٹوٹ چکا ہے، یاسرہ رضوی۔۔

اداکارہ پروڈیوسر اور لکھاری یاسرہ رضوی کاکہنا ہے کہ ان کا دل ایک نہیں، متعدد مرتبہ ٹوٹ چکا ہے لیکن اس کی واحد وجہ عشق یا محبت نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے بعد واپس جڑتا نہیں، تاہم اس کے ارتقا کا سفر جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے زندگی مسلسل درد سمیٹنے ،اس سے ابھرنے اور پھر اگلے درد کے لیے تیارہونے کا نام ہے۔محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت انسان کو اس کی اوقات بتاتی ہے کہ دنیا میں سب کچھ ہماری منشا کے مطابق نہیں ہو سکتا۔دنیانیوزکے ایک شو میں شرکت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ۔۔ مجھے تو ایک طویل عرصے سے پاکستان ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے ڈراموں کی کہانیاں سمجھ نہیں آرہیں۔انہوں نے ڈراموں اور اسکرین سے دُوری اختیار کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید آج کل کے ڈراموں کی کہانیاں بھی ایک وجہ ہیں کہ میں کام نہیں کر رہی تاہم، دوسری وجہ میرا گھر، میرا بچہ ہے۔ اگر میرے مزاج کے مطابق کوئی کردار ملا تو ضرور کروں گی، تاہم مجھے شوٹ کے لیے صرف دو دن کی اجازت ہے۔بعدازاں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے صرف دو دن ہی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں