خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دو سینئر صحافیوں کے خلاف پختون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور اس کی رپورٹنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔دونوں صحافیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے لیکن وہ گزشتہ کئی سال سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں رہائش پذیر ہیں اور مختلف بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے لیے اسی شہر سے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ڈیر ہ اسماعیل خان پولیس کے ایک افسر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں صحافیوں سیلاب محسود اور ظفر وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی ہے. لیکن اُنہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے معذرت کی۔سینئر صحافی اور ‘ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس’ کے بانی سیلاب محسود نے وائس آف امریکہ کے ساتھ بات چیت میں مقدمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ اُنہوں نے پختون تحفظ تحریک کے احتجاجی مظاہرے میں اس کی رپورٹنگ کرنے کی غرض سے شرکت کی تھی۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سیف الاسلام سیفی نے دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ صحافی اپنے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر احتجاج کریں گے۔ان کے بقول دونوں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور اس کی رپورٹنگ کرکے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان، 2 صحافیوں کے خلاف مقدمہ
Facebook Comments