ہر سال کی طرح امسال بھی پشاور میں سالانہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ منعقد کی جارہی ہے ، 27سے 29ستمبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کا مقصد صوبے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی نوجوانوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جنگ مارکیٹنگ، جیو نیوز اور انٹرلنک ملٹی میڈیا (آئی ایم ایم) کانفرنس کے خصوصی میڈیا پارٹنر ہیں۔ 2014ءمیں اپنے قیام کے بعد سے ڈجیٹل یوتھ سمٹ کا شمار پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجیز کانفرنسز میں ہونے لگا ہے،کانفرنس کا مقصد ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں خیبر پختون خوا میں نئے مواقع فراہم کرنا اور نوجوانوں خاص طور پر خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
Facebook Comments