ڈیجیٹل پلیٹ فارم رفتار کو دھچکا، اہم ستون گر گیا۔۔ اطلاعات کے مطابق سابق ڈائریکٹر نیوز سما ٹی وی فرحان ملک کی سربراہی میں چلنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم رفتار کے اہم کانٹینٹ کریئٹر معظم شاہ نے اچانک استعفا دے کر اپنے راستے الگ کرلئے۔۔ معظم شاہ ڈھائی سال سے رفتار میں فرحان ملک کے ساتھ تھے اور ان دونوں کے درمیان احترام اور محبت کا بہت اچھا رشتہ بھی تھا لیکن اب معظم شاہ نے اچانک اپنا استعفا دے دیا،ہفتے کے روز جب معظم شاہ کو الوداعی پارٹی دی گئی تو فرحان ملک اور معظم شاہ دونوں کی آنکھیں نم تھیں۔۔معظم شاہ کے حوالے سے رفتار میں ان کے کام کو فرحان ملک نے ہمیشہ سراہا، دوسری جانب معظم کی وڈیوز بھی دیگر کانٹینٹ کریئئٹرز سے زیادہ ویوز لے رہی تھیں۔۔ بتایاجارہا ہے کہ معظم شاہ اب اپنا ڈیجٹل پلیٹ فارم لارہا ہے، جس کے لئے اس نے ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔۔ ڈیفنس میں دفتر بھی بنالیا ہے جہاں معظم شاہ نے بیٹھنا شروع کردیا ہے۔۔اس نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو جلد لانچ کیا جارہا ہے توقع کی جارہی ہے اس لانچنگ سے کراچی کے کچھ بیروزگار صحافیوں کا بھلا ہوجائے گا۔۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم رفتار کو دھچکا،اہم ستون گرگیا۔۔
Facebook Comments