digital media ko pfuj ki rakniat dene ka aelan

ڈیجیٹل میڈیا کو پی ایف یوجے کی رکنیت دینے کا اعلان۔۔۔ digital media ko pfuj ki rakniat dene ka aelan

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھاری اکثریت سے ڈیجیٹل میڈیا کو پی ایف یو جے کی ممبرشپ دینے کی ترمیم منظور کر لی ،ڈیجیٹل میڈیا کو صحافی کی تعریف میں شامل کر لیا گیا۔ سابق سیکرٹری ناصر زیدی نے پی ایف یو جے کے اجلاس میں ترامیم پیش کیں ۔ ڈیلیگیٹس کم کرنے کی ترمیم بحث کے بعد واپس لے لی گئی۔ڈیجیٹل میڈیا کے مسئلے پر کئی گھنٹے بحث ہوئی۔سیکرٹری آر آئی یوجے آصف بشیر چوہدری نے تجویز کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا والوں کو پہلے ایسوسی ایٹ ممبر بنائیں،صدر آر آئی یو جے طارق ورک نے کہا کہ فیس بڑھانا ضروری ہے لیکن مناسب اضافہ ہونا چاہئے۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ پی ایف یو جے کے 6 نائب صدور ہونے چاہئیں ،فیس کے مسئلے پر ان کا کہنا تھا کہ 400 روپے کارڈ سمیت ہونی چاہئے۔ سینئر ممبرطارق چودھدری نے کہا کہ اسلام ابادکونمایندگی وقت کی اہم ضرورت ہے ، اسلام آباد سے ایک نائب صدر ،ایک اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ایک خاتون نائب صدر کی شمولیت کی ترمیم بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ۔ پی ایف یو جے کے صدر ،سیکرٹری اور خازن باری باری تمام صوبوں سے منتخب کئے جائیں گے۔یہ ترمیم بھی کر دی گئی۔اجلاس کے چیئرمین مبارک زیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آزادی صحافت پر بھی اہم فیصلے ہوں گے۔اجلاس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈیلیگیٹس نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں