پی ایف یوجے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی ممبرشپ دینے کا اصولی فیصلہ کیاہے ۔ یہ فیصلہ یونین کی فیڈرل ایگزیکٹوکونسل کے 19 سے 21 جولائی 2024 کو گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے آئین میں درکار ضروری ترامیم کی جائیں گی ۔ فیڈرل یونین ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ایک فارم جاری کرے گی ۔ یہ ڈیٹا تمام ملحقہ یونینز اکٹھا کریں گی ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ ہتک عزت قانون میں پائی جانے والی خامیوں کو دورکرنے کے لئے ایک قانونی مسودہ تیارکیاجائے گا ۔ یہ مسودہ ایک تین رکنی کمیٹی تیار کرے گی اوریہ قانونی مسودہ حکومت کو پیش کیاجائے گا ۔
Facebook Comments