digital journalism keliye rozgaar ke darwaze kholega

ڈیجیٹل جرنلزم صحافیوں کیلئے روزگار کے دروازے کھولے گا، جی ایم جمالی۔۔

 ڈیجیٹل ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد میڈیا کے معروضی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے صحافیوں کی صلاحیتوں کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔یہ بات پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی نے کے یو جے کے زیر اہتمام ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے – جی ایم جمالی نے کے یو جے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ڈیجیٹل جرنلزم صحافیوں کے لیے روزگار کے مزید دروازے واء کرے گا ـکے یو جے کے گروپ لیڈر حسن عباس نے کہا کے یو جے کی موجودہ ٹیم لیڈر لبنی جرار اور ڈیجیٹل ٹرینر روبینہ یاسمین نے میدان صحافت میں نئی جہتوں کو متعارف کروانے کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ بیروزگاری کے خاتمے اور خود انحصاری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگاـ انہوں نے کہا کہ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے کے یو جے نے شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس کے ساتھ  منی ٹرایپوڈ بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ڈیجیٹل میڈیا سے بہتر استفادہ کرسکیں اس موقع پر صدر کے یو جے اعجاز احمد ،جنرل سیکرٹیری لبنی جرار نقوی ، جوائنٹ سیکرٹیری روبینہ یاسمین، نائب صدر راہب گا ہو،ممبر گورننگ باڈی محمد  سلطان  چاکی  سومرو کے علاوہ پی ایف یو جے اور کے یوجے کے رہنماوں حسن عباس اکبر جعفری شاہد غزالی ،راشد قرار’نصر اقبال ‘محمد جمیل اصغر عظیم۔منیر ساقی  اور دیگر بھی موجود تھے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں