digital course ke shikaar mein ustaad taqseem

ڈیجیٹل اسکلز کورس کے شرکار میں اسناد تقسیم۔۔

لاہور پریس کلب اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے باہمی اشتراک سے ممبران کیلئے دس روزہ ڈیجیٹل سکلز کورس مکمل ہونے پر شرکاءجرنلسٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مزمل اقبال ہاشمی اور ترجمان تابش قیوم نے ڈیجیٹل کورس مکمل کرنے والے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ڈیجیٹل سکلز کورس میں صحافیوں کو ڈیجیٹل لٹریسی، سائبر سکیورٹی،فیکٹ چیکنگ،آن لا ئن ارننگ اور یوٹیوب سمیت مصنوعی ذہانت کے صحافتی استعمال جیسے موضوعات پر تربیت دی گئی۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے معاشرے کی تعمیر اور خاص طور صحافتی برادری کیلئے اس لیول پر آ کر کچھ کیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہماری سیاست خدمت انسانیت کا جو سلوگن دیا ہے یہ صرف ایک نعرہ یا سلوگن نہیں بلکہ یہ معاشرے کی تعمیرکا ایک مشن ہے جس کیلئے ہم بغیر حکومتی وسائل کے اپنی مدد آپ کے تحت کوشاں ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان تابش قیوم نے لاہور پریس کلب میں اسکول آف ڈیجیٹل جرنلزم کے قیام کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر باصلاحیت بنانا چاہتے ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکلز سیکھا کر نوجوانوں کو باصلاحیت بنائے گی۔ تقریب میں پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، رانا شہزاد اور سید بدر سعید سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر صدر ارشد انصاری نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مزمل اقبال ہاشمی اور ترجمان تابش قیوم اور محمد رمضان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈزپیش کیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں