پی ایف یوجے پلاٹینیم جوبلی تقریب کیلئے ڈیجیٹل کمیٹی کا قیام۔۔

پی ایف یو جے کی پلا ٹینئم جوبلی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے شہر کی صحافی برادری دن رات کوشاں خاص طور پر کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے) کے قائدین طاہر حسن خان اور لیاقت کشمیری اور پی ایف یو جے کے سابق اور موجودہ عہدیداران مظہر عباس ،خورشید عباسی، امتیاز خان فاران،جاوید چودھری، ایوب جان سرہندی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سابق صدر سعید سربازی اور دیگر عیدیداران وکارکنان دن رات محنت کرہے ہیں اس سلسلہ میں 22 جولائی کی شب کراچی پریس کلب میں ہونے والی اہم میٹنگ میں مظہر عباس، لیاقت کشمیری ، عمران جونیئر، عامر سید اور اطہر حسین کی نگرانی میں یکم اگست سے 3 اگست تک ہونے والی تقاریب کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج کے لیے ڈیجیٹل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو عمران جونیئر اور عامر سید کی زیر نگرانی کام کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں