technology ke daur mein fake news ke challenge ka saamna hai

ڈیجیٹل بل آف رائٹس لائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک بنیادی انسانی حق ہے، ڈیجیٹل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں اور سیاستدانوں کو انٹرنیٹ سلو اور وی پی این بند ہونے سے فرق نہیں پڑتا، انٹرنیٹ سلو ہونے اور وی پی این بند ہونے سے ہم نوجوانوں کا جینا حرام ہوجاتا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کی دنیا میں انٹرنیٹ بنیادی انسانی حق ہے، تیز اور افورڈیبل انٹرنیٹ تک رسائی کا حق چھین کر لیں گے، ڈیجیٹل رائٹس بل کیلئے نوجوانوں سے مل کر جدو جہد کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اب ایک بنیادی انسانی حق ہے، ہم ڈیجیٹیل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے نوجوان اس حوالے سے قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔جام شورو یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےنوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیجٹیل بل آف رائٹس لانے کے لیے آگے آئیں ہمیں ڈیجیٹل حقوق کے لیے قانون سازی کی جدوجہد کرنی ہوگی، وی پی این بند کرنے اور انٹرنیٹ سلو کرنے والوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر فرق پڑتا ہے تو آپ کو اور مجھے فرق پڑتا ہے انہیں نہیں پڑتا، انٹرنیٹ اب ایک بنیادی انسانی حق ہے، ہم ڈیجیٹیل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے۔بلاول بھٹونے کہا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر مجھے ایڈ کرکے مجھے بتائیں تجاویز دیں کہ ہمارے بل آف رائٹس میں یہ یہ چیزیں موجود ہونی چاہئیں میں آپ کے مطالبات لے کر اسلام آباد جاؤں گا آپ جانتے ہیں وہ مشکل جگہ ہے مگر جب اچھی نیت سے محنت کی جائے تو مسائل کا حل ملتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں کسی نہ کسی بہانے یوتھ کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی، سنسر کرنے کی آج بھی کوشش ہورہی ہے اور یہ ثبوت ہے کہ آپ کے پاس کتنی طاقت ہے۔شہریوں کو کنٹرول اور سنسر کرنے کی ایک اور کوشش جاری ہے۔۔ماضی میں لوگوں کو کنٹرول کرنے اور سنسر کرنے کی کوششیں ہوتی تھیں ،وہی اب ہورہا ہے۔۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ مضبوط ہیں اور وہ آپ سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے حقوق کا استعمال کریں۔۔ اسلام آباد میں بیٹھے بزرگوں اور بابوں کو انٹرنیٹ کی سمجھ ہی نہیں، یہ لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے، ہمارا اور آپ کا جینا حرام ہوگا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، ہم اپنے جمہوری حق کے لیے لڑیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں