dieting ke chakkar mein adakara marte marte bachi

ڈائٹنگ کے چکر میں اداکارہ مرتے مرتے بچی۔۔

معروف اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مشال خان بتایا کہ وزن کم کرنے کے چکر میں میں بہت بیمار ہوگئی تھی جس کی وجہ سے بے خوابی کا شکار ہونے کے ساتھ میں نے آٹھ ماہ کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی طاقت کے بل بوتے پر زندہ تھی، ایک دفعہ میں بے ہوش ہو گئی اور اس وقت میرا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیا جس پر میں کوما میں جا کر واپس آئی تھی۔مشال خان نے کہا کہ جب آپ کو کھانے کا عارضہ ہوتا ہے تو آپ کھانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ آپ کو وزن بڑھنے کا خوف ہوتا ہے۔ مشال خان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف پانی پی رہی تھی، لیکن ظاہر ہے کہ یہ خطرناک ہے اور لوگ اس مشق سے مر بھی جاتے ہیں لہذا ایسا نہ کریں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں