dharti tv mein ramzan ul mubarak mein bartarfian jari

دھرتی ٹی وی میں رمضان المبارک میں برطرفیاں جاری۔۔

سندھی زبان کے ریجنل چینل دھرتی ٹی وی میں رمضان المبارک کے دوران برطرفیوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ورکرز کو بغیر کسی نوٹس کے فارغ کردیاگیا جب کہ فروری کی تنخواہ بھی انہیں ادا نہیں کی گئی۔۔پپو کے مطابق معروف صحافی رہنما جی ایم جمالی نے جب دھرتی ٹی وی میں سی ای او کا عہدہ سنبھالا تو وہاں حالات کچھ بہتر ہوئے، ورکرز کو ذہنی سکون ملا اور معاملات کسی پروفیشنل انداز میں چلائے جانے لگے ۔۔ لیکن ان کے دھرتی ٹی وی کو چھوڑتے ہی ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ اچانک شروع کردیاگیا۔۔ رمضان المبارک میں کئی ورکرز کو بغیر نوٹس فارغ کر دیا گیا، جبکہ فروری کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔پپو کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں تقریباً 15 افراد کو نکالنے جانے کی فہرست بنائی گئی ہے۔۔جس کے بعد مزید برطرفیاں بھی متوقع ہیں۔ جی ایم جمالی انتظامیہ سے ہمیشہ بروقت سیلری کی ادائیگی کے حق میں تھے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں