کراچی یونین آف جرنلسٹس نے شہر میں لاک ڈائون کے دوران پولیس کی جانب سے صحافیوں کو روکنے۔ تشدد کرنے جیسے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز شہر کراچی میں لاک ڈائون کے نفاذ کے بعد مختلف علاقوں میں صحافیوں۔ کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کراچی پریس کلب سے لی مارکیٹ جانے والے دھرتی ٹی وی کے رپورٹر امداد سومرہ اور کیمرہ مین کو روک کر پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ کے یو جے صحافی اور کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ کے یو جے نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے جو ذمے داریوں کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
Facebook Comments