builder ka mubina hamla reporter zakhmi hogya

دھرنے میں نوائے وقت کا چرچا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک بات بہت واضح ہے کہ اس وقت اگر کوئی دنیا میں پریشان ہے تو یا تو وہ اسرائیل ہے یا قادیان ہیں ،وہی پریشان ہیں ،کیوں پریشان ہیں ۔اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1996 کے مئی کا نوائے وقت پڑھیں ،واضح طور پر سرخی لگائی تھی کہ 2020 تک اسرائیل کا اثر ورسوخ بڑ ھ جائے گا اور یہ بھی لکھا ہے کہ کرکٹر عمران خان کو یہ ڈیوٹی دی گئی ہے ۔اس اجتماع نے یہودیوں کی 35سالہ سرمایہ کاری پر پانی پھیر دیا اور آئندہ چالیس سا ل کوئی مائی کا لعل اسرائیل کو قبول کرنے کی ہمت نہیں کر سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے شوق سے کہتے ہو کہ مدارس کے نصاب کی اصلاح ہونی چاہیے ،مدارس غریبوں کی وجہ سے ہیں اور یہاں غریب بچے پڑھتے ہیں جنہیں مفت تعلیم اوررہائش دی جاتی ہے ،بیکن ہاوس جیسے ادارے جہاں خاص طبقے کے لوگوں کو تعلیم دی جاتی ہے ،ان بڑے بڑے لوگوں کے تعلیمی اداروں کی اصلاحات کیوں نہیں کی جاتی ،اگر اصلاح کی بات کی جاتی ہے تو پہلے تمہارے پروں کے نیچے جو بڑے بڑے ادارے چل رہے ہیں ان کی اصلاح کرنی چاہیے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں