ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ ارم تنویر نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات کی۔کراچی کے پریس کلب کے عہدیداروں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ جرنلسٹس ہیلتھ انشورنس اور پیمرا ترمیمی بل 2023کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔پریس کلب کے عہدیداروں نے پیمرا ترمیمی بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے حوالے سے تمام صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کے تحفظات کا دور کیا جائے ۔انہوں نے ہیلتھ انشورنس پالیسی کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز ڈی جی پی آئی ڈی کے سامنے پیش کیں ۔ارم تنویر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی صحافیوں کے لیے اعلان کردہ ہیلتھ انشورنس پالیسی پر جلد از جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گااور کوشش کی جائے گی کہ اس عمل کو آسان بنا یا جائے تاکہ صحافی بنا کسی مشکلات کے اس اسکیم سے مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کی پالیسی سے صحافیوں کے صحت کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں بہتر علاج معالجہ میسر آئے گا ۔ارم تنویر نے کہاکہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین اور صحافی برادری کے لئے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے ، جمہوری عمل کو پروان چڑھانے اور آزادی صحافت کے لئے پریس کلب کی بیش بہا خدمات ہیں، انہوں نے کراچی پریس کلب کے عہدیداران کو پی آئی ڈی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی جی پی آئی ڈی کا کراچی پریس کلب کا دورہ
Facebook Comments