سپریم کورٹ نے پیمرا کی جانب سے لیو کمیونیکیشن کو جاری شو کاز نوٹس کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ۔پیمرا کی جانب سے لیو کمیونیکیشن کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ،،،عدالت نے قرار دیا کہ ڈی جی آپریشن پیمرا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار نہیں،،،ڈی جی آپریشن کو چیئرمین پیمرا کے اختیارات تفویض نہیں کیے جاسکتے،،،موجودہ کیس میں ڈی جی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا،،،،جاری کیا گیا نوٹس غیر قانونی تھا،،،،عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا،،،
Facebook Comments