hazara culture day par hazara community ko mubarkbaad

ڈی جی خان کے صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ڈیرہ غازی خان کے دو صحافیوں شیر افگن بزدار اور غلام مصطفی لاشاری کی پنجاب پولیس کی جانب سے 16 ایم پی او کے تحت گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے ایک بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاھر حسن خان جنرل سیکریٹری سردار لیاقت اور ارکان مجلس نے پنجاب پولیس کے اس اقدام کو آزادی صحافت اور آزادئ اظہار رائے پر حملہ قرار دیا بیان میں مزید کہا گیا ھے کہ  آزادئ اظہار رائے کو دبانے کے لئے بنائے گےکالے قوانین فاشسٹ اقدام ھے جیسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا انھوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ گرفتار دونوں صحافیوں کو فوری رھا کیا جائے  بیان میں ڈیرہ غازی خان کی صحافی برادری سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں