ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ سلیم خان، ڈائریکٹر انفارمیشن فلم حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد ارشاد چانڈیو اور ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غلام رضا کھوسو نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز میرپورخاص یونٹ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرزکےشاہد جمیل اور ایپنیک کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سلیم شعاعی ودیگر عہدیداران واراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئے ہوئے معزز مہمانان کو صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس میرپورخاص یونٹ شاہد جمیل، ایپنیک کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبر سلیم شعاعی، شبیر احمد ملک، عبدالحفیظ شیخ ودیگر عہدیداران واراکین نے اجرک اور گلدستوں کے تحائف پیش کیے۔اس دوران انفارمیشن سیکریٹری عرفان ملک، چئیرمین گورننگ باڈی فیصل خان،علی منور،اسدبلوچ، تاج الدین،اسد اقبال، محمد جازی ودیگر صحافی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ دورانِ ملاقات پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس میرپورخاص یونٹ اور ایپنیک سے وابستہ صحافیوں نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ سے اظہار خیال کے دوران میرپورخاص میں بلاتاخیر صحافی کالونی کے قیام، صحافی تنظیموں کی مالی اعانت، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کو درپیش عصری چیلنجز اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ نے پی ایف یوجے ورکرز میرپورخاص یونٹ کو یقین دہانی کروائ کہ وہ میرپورخاص میں صحافی کالونی کے قیام اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے ساتھ فلاح وبہبود کے لیے عملی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔