dg information haadsey mein shadeed zakhmi

ڈی جی انفارمیشن حادثے میں شدید زخمی۔۔

جاپان میں خدمات انجام دینے والے سابق پریس قونصلر اور وزارت اطلاعات کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل رفیق احمد سومرو کی گاڑی  کو جیکب آباد سے اسلام آباد جاتے ہوئے خطرناک حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں رفیق احمد سومرو کی صاحبزادی وفات پاگئیں جبکہ وہ خود شدید زخمی ہیں۔ رفیق احمد سومرو  آجکل وزارت اطلاعات میں پریس کونسل میں بطور رجسٹرار تعینات ہیں۔گزشتہ دنوں سندھ میں جیکب آباد کے نزدیک اپنے گاؤں ٹھل میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس بزریعہ کار اسلام آباد روانہ ہورہے تھے کہ راستے میں ٹرک اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں ان کی کار بھی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ان کی جواں سال صاحبزادی وفات پاگئیں۔ حادثے کا شکار گاڑی میں ان کی اہلیہ اور چار بچے بھی سوار تھے جو معجزانہ طورپر بچ گئے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں