desk par kaam karne wale sahafion ka masla hal

ڈیسک پر کام کرنے والےصحافیوں کا مسئلہ حل۔۔

ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے بدھ کو ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ حسن نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دیپ کے وفد نے ڈیسک پر کام کرنے والے عامل صحافیوں کو درپیش مسائل ، باالخصوص ایکریڈیشن کارڈز کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ نے دیپ کے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیسک پر کام کرنے والے صحافیوں کے بغیر اداروں کو چلانا ممکن ہی نہیں۔ یہ ڈیسک پر کام کرنے والے صحافی ہی ہیں جو معلومات کو خبر کی شکل دیتے ہیں، خبر کو پرکھتے ہیں اور میرٹ کے مطابق اس کو شائع اور نشر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈیسک پر کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے دیپ کے وفد کو یقین دلایا کہ ایکریڈیشن کارڈ کے اجراء میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیسک پر کام کرنے والے صحافی متعلقہ ادارے اور مجاز اتھارٹی سے دستخط شدہ فارم انفرادی طور پر خود بھی جمع کراسکتے ہیں۔ دیپ کے وفد نے مکمل تعاون کا یقین دلانے پر ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں چیئرمین دیپ ذاکرعلی اعوان، ساحر بلوچ اور خیراللہ عزیز کے علاوہ کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن سینئر صحافی شمس کیریو شامل تھے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں