deputy director fia cybercrime talb

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم طلب۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کے خلاف اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں۔ خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار مہوش حیات سے متعلق قابل اعتراض مواد تاحال سوشل میڈیا سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئی ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں