depression keliye sirf rohani ilaj kafi nahi

ڈپریشن کیلئے صرف روحانی علاج کافی نہیں، اداکارہ صحیفہ جبار۔۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ڈپریشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کے مریضوں کو صرف روحانی علاج کے مشورے دینا بے بنیاد ہے۔جیو نیوز کے مطابق اداکارہ خود ڈپریشن کا شکار ہیں اس لئے انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر انہیں نماز اور قرآن پاک پڑھنے کے مشورے دیتے ہیں، جو وہ پہلے ہی کر رہی ہیں، مگر اس کے باوجود مکمل صحت یاب نہیں ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم اور شعور کی کمی ہے، لوگ ہر بیماری کو مذہب سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ نے دوا اور دعا دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم دیا ہے۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ شفاءکے لیے اللہ نے ذرائع مہیا کیے ہیں اور ان کو نظرانداز کرنا غلط ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں