سی پی این ای کے چیف ایگزیکٹو خوشنود علی خان نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ بندش ختم کریں۔عمران خان میڈیا انڈسٹری کی بحالی کے لئے فوری پیکیج کا اعلان کریں۔حکومت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ فارن پروپیگنڈے کے مقابلے کیلئے پاکستان کے پرائیوٹ میڈیا کو بہت طاقتور ہونا چاہئے۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ عمران خان نے روزگار دینے کی بجائے میڈیا انڈسٹری کے10ہزار کار کنو ں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔ مرکزی اور صوبا ئی حکومتوں کا رویہ میڈیا سے اب تک مخاصمانہ ہے دوستانہ نہیں اور حکومتیں میڈیا کو کمزور کرنے کے درپے ہیں جو کسی طور بھی ملکی مفاد میں نہیں۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ پیپرا رولز کے تحت ہر پروجیکٹ کا دو فیصد حصہ حکومت نے میڈیا کو اشتہارات کی شکل میں ادا کرنا ہے اور یہ میڈیا پر کوئی احسان نہیں بلکہ حکومتی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے بعض ذمہ دار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ میڈیا کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ جن ملکوں کا میڈیا ان کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہوتا ان کے لئے بڑے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ میڈیا کارکن ہمار ے بچے ہیں اور عمران خان کی حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ بیروزگار کارکن مختلف شہروں میں اپنے احتجا جی کیمپوں میں سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں، یہ وہ کارکن ہیں جنہوں نے عمران خان کو اقتدار کی سیڑھیوں تک پہنچایا۔
میڈیا بحالی کیلئے فوری پیکیج کا مطالبہ۔۔
Facebook Comments