جے ایس بینک کی ہیڈ آف برانڈ اینڈ کمیونیکیشنز فائقہ مرزا نے مینیجر کمیونیکیشن رضوان خان اور میڈیا مینیجر سینٹیکس کمیونیکیشن شیراز محی الدین کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد سہیل افضل خان، خزانچی عمران ایوب، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، گورننگ باڈی کے اراکین قاضی محمد یاسر اور کفیل احمد نے جے ایس بینک کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی اور سابق سیکریٹری محمد رضوان بھٹی اور کینٹین کمیٹی کے بلال طاہر بھی موجود تھے۔سیکریٹری سہیل افضل نے وفد کو کراچی پریس کلب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جے ایس بینک کی فائقہ مرزا نے آزادی اظہار رائے کے فروغ، جمہوری روایات کی پاسداری، صحافیوں کے لیے بہترین ماحول اور فلاحی سرگرمیوں میں کراچی پریس کلب کے کردار کو سراہا۔ملاقات کے اختتام پر سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد سہیل افضل خان نے مہمانوں کو سندھی اجرک، جو سندھ کی عظیم ثقافت کی نمائندہ ہے، کا تحفہ پیش کیا۔
