سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات۔۔وفد کی قیادت معروف صحافی مظہر عباس نے کی۔وفد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان ، پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی مظہرعباس اور نصراللہ وسیر سمیت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان ،جنرل سیکریٹری سردار لیاقت اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو ، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی شامل تھے۔صحافیوں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔پی ایف یوجے کی پلاٹینیم جوبلی تقریب خالق دینا ہال کراچی میں منعقد ہوں گی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے تقریب کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ۔۔صحافت اور جمہوریت ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آزاد صحافت کے فروغ کے لیے ہمیشہ سنجیدہ اقدامات کئے، حکومت سندھ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھاتی رہی ہے، جمہوریت کے لیے صحافی برادری کی قربانیاں تاریخی اور ناقابل فراموش ہیں، سندھ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیحات میں شامل رکھتی ہے،شرجیل میمن نے صحت، ٹرانسپورٹ، توانائی اور ہاؤسنگ میں جاری منصوبوں پر بھی وفد کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے جات میں حکومت سندھ کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔صحافیوں کے وفد نے حکومت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔
