تاخیرسے معاوضہ انڈسٹری کا معیار بن چکا ہے، احمد بٹ۔۔

سینئر اداکار محمد احمد اور فیضان خواجہ کے بعد اب یاسر حسین اور احمد علی بٹ بھی بر وقت معاوضہ نہ ملنے پر بول پڑے۔یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اداکارہ حمیرا اصغر چل بسیں، اب ان کی مغفرت کے لیے دعا کرنی چاہیے لیکن محمد احمد جیسے لیجنڈ اداکار زندہ ہیں، ان کے لیے بات کریں۔انہوں نے لکھا کہ کوئی قانون بنایا جانا چاہیے، کام کروانے والوں کو کچھ خیال کرنا چاہیے، وہ وقت پر معاوضہ ادا کریں۔یاسر حسین نے لکھا کہ بروقت معاوضہ ملنے پر لوگ خوش رہیں گے، اس لیے اداکاروں کو وقت پر معاوضہ ملنا چاہیے۔احمد علی بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ عام طور پر پروڈکشن ہاؤسز اور ٹی وی چینلز کی جانب سے کسی کو بھی معاوضہ دینے کا وقت 60 سے 90 دن تک کا ہوتا ہے لیکن مذکورہ وقت بہت طویل بن جاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ تاخیر سے معاوضہ دینا انڈسٹری کا اسٹینڈرڈ بن چکا ہے، ٹی وی چینلز منتظمین اور پروڈکشن ہاؤسز سے لے کر کارپوریٹ سیکٹر کے اسپانسرز بھی مشکل سے 60 سے 90 دن کے اندر پیسے دیتے ہیں۔احمد علی بٹ نے لکھا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہی ہیں جو بر وقت معاوضہ ادا کرتے ہیں، باقی سب کی کوشش ہوتی ہے کہ کام کرنے والے افراد اپنا معاوضہ بھیک کی طرح مانگیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اپنا معاوضہ بھیک کی طرح مانگنے کے باوجود پوری رقم ایک ساتھ نہیں دی جاتی، معاوضے کو قسطوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں