Delay in appointing Press Council members

پریس کونسل کے اراکین کی تعیناتی میں تاخیر

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریس کونسل آف پاکستان کے اراکین کی تعیناتی میں تاخیر اور رفیق احمد سومرو کی بطور رجسٹرار تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سینئر صحافی ناصر زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری اطلاعات ، چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان اور ڈاکٹر رفیق سومرو کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ایف یو جے ، سی پی این ای اور اے پی این ایس نے کئی ماہ قبل کونسل کے اراکین کیلئے چار ، چار نام تجویز کئے لیکن ابھی تک وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جو کہ ایک ماہ میں جاری ہونا چاہئے تھا۔ دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات نے 15 فروری کو ڈاکٹر رفیق سومرو کو پریس کونسل آف پاکستان کا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے جس کا انہیں اختیار ہی نہیں تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزارت اطلاعات کو پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور رفیق احمد سومرو کی بطور رجسٹرار تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں