لاہور ہائیکورٹ نے معروف اینکر عمران ریاض اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران ریاض خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ جیل سے عمران ریاض خان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عمران ریاض کو چھوڑنے کے احکامات جاری کیے۔عمران ریاض نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے، آفتاب اقبال کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، آفتاب اقبال کوبھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ درخواست مغویان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ عمران ریاض خان کو سیالکوٹ کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اینکر آفتاب اقبال کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے آفتاب اقبال کے فارم ہاؤس پر دھاوا بولا اور ملازمین سمیت تمام لوگوں سے موبائل فونز ضبط کرلیے تھے۔پولیس کی نفری نے کمروں کی تلاشی لی اور آفتاب اقبال کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا تھا۔ رہائی کے بعد آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ میرا اور عمران ریاض کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکتا، آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے دہشت گردوں کی طرح اٹھایا گیا۔۔
دہشت گردوں کی طرح اٹھایا گیا، آفتاب اقبال۔۔
Facebook Comments