صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے ان کے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔محسن بیگ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ پولیس تھانہ مارگلہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ روز محسن بیگ کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار اتھا ۔ ایڈیشنل سیشن عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا، عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ایف آئی آر صبح 9 بجے درج ہوئی ، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس اختیار ہی نہیں تھا ۔دنیانیوزکے مطابق عدالت نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت ، بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا اور کسی محلہ دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا ۔

Facebook Comments