دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) نے بڑا ایکشن لیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق نیکٹا کی جانب سے دہشت گردی سےمتعلق مواد پھیلانی والی پانچ ویب سائٹس کو بلاک کروایا گیا ہے۔دہشت گردی،نفرت انگیز مواد پھیلانے پر19ہزار727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکئیے گئے۔سوشل میڈیا اکاونٹس فیس بک اورٹویٹر اکاؤنٹس نیکٹا کی درخواست پر گوگل کی جانب سے بند کیے گئے ہیں۔بلاک اکاونٹس میں9ہزار633 پیجزمذہبی منافرت پھیلارہے تھے جبکہ 10ہزار 94 سوشل میڈیا اکاونٹس دہشتگردی کو فروغ دے رہے تھے۔

Facebook Comments