آئی پی ایس آر نے ٹی وی کیلئے دفاعی تجزیہ کاروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔۔
دیگر ریٹائر افراد اول تو ٹی وی پر نظر نہیں آئیں گے،اگر آئے بھی تو انہیں محض ” تجزیہ کار” لکھا جا سکے گا۔ ان تصدیقی اور تائیدی مہر والے ”دفاعی تجزیہ کاروں” کی اس ٹائٹل کے ساتھ سال کے آخری دن 31 دسمبر تک منظوری دی گئی ہے۔۔ناموں کی منظوری کے حوالے سے چھبیس لوگوں کی تفصیل کچھ یوں ہے، بریگیڈئیر(ریٹائر) : 10 عدد۔۔لیفٹنٹ جنرل (ریٹائر):7عدد۔۔میجر جنرل (ریٹائر):2عدد۔۔ائیر مارشل(ریٹائر):4عدد۔۔ائیر وائس مارشل(ریٹائر):1عدد
ایڈمرل(ریٹائر):1عدد اور ائیر کموڈور(ریٹائر):1عدد۔۔۔ اگر کوئی اور ریٹائر افسر بھی دفاعی تجزیہ کاری کے شعبے میں قسمت آزمائی کرنا چاہتا ہے تو اسے آئی ایس پی آر میں ضابطہ کے عمل سے گزرنے کے بعد این او اسی حاصل کرنا ہو گی۔
Facebook Comments