الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ ، سیکرٹری سلیم شیخ اورایمرا باڈی نے سماء نیوز انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بونس دینے کے اقدام کو سراہا ہے۔ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے سماء نیوز کے چیئر مین عبدالعلیم خان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر انکا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔جسے دیگر صحافتی اداروں کے سربراہان کو بھی اپنانا چاہئے۔ اور عید سے قبل اپنے ملازمین کو تنخواہ ادا کرکے عید کی خوشیاں دوبالا کرنا چاہئیں۔سماء نیوز سے وابستہ صحافیوں اور دیگر ملازمین کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔ ایمراباڈی نے کہا ہے کہ دیگر میڈیا ہاؤسز کوبھی سماء نیوز ، روزنامہ مشرق اور جہان پاکستان کی تقلید کرنی چاہیے تا کہ میڈیا کارکن بھی عیدالفطر کا خوشیوں بھرا تہوار خوشی سے مناسکیں۔
Facebook Comments