deap ki kuj dastoor ki nayi kabina ko mubarakbaad

دیپ کی کے یوجے دستور کی نئی کابینہ کو مبارکباد۔۔

ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (دیپ) کی کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔ چیئرمین دیپ ذاکر علی اعوان نے کہا دیپ کے یو جے دستور کی نو منتخب باڈی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ صدر حامد الرحمٰن اور سیکرٹری سید نبیل اختر کی ولولہ انگیز قیادت میں نو منتخب باڈی حقیقی معنوں میں صحافیوں کے مسائل پر توجہ دے گی اور صحافیوں کے روزگار، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، علاج معالجے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ذاکر علی اعوان نے پہلی بار نو رکنی گورننگ باڈی میں چھ خواتین کے انتخاب کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ چیئرمین دیپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جناب خلیل ناصر اور انکی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں