پی ایف یو جے نے صحافی سہیل احمد شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی، اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ڈی آئی جی کے دفتر اورقومی وصوبائی اسمبلیوں کا گھیراؤ کیا جائیگا ۔یہ اعلان پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے ہری پور ٹی ایم اے حال میں پریس کلب ہری پور کی جانب سے سہیل احمد شہید کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افضل بٹ نے کہا کہ جو صورتحال آج ہے وہ صحافتی شعبے کے لیے غیر فعال ہے،ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر حسنین رضا نے کہاکہ سہیل شہید کا قتل صحافتی کردار کا قتل ہے،ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر شاہد چوہدری نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ ہری پور کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی پریس کلب ہری پور کے صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اس موقع پر شہید سہیل کے ماموں ملک اللہ مال نے کہا کہ پولیس فرضی کارروائیاں بند کرے ،نچلے درجے کے افسر رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،تعزیتی ریفرنس میں فیڈرل یونین کے نمائندوں کے علاوہ ،شکیل اعوان، سردار ہارون نے بھی شرکت کی۔
صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈلائن
Facebook Comments