ڈان نیوز میں اچانک بڑے پیمانے پر ڈاون سائزنگ شروع کر دی گئی۔۔ پپو کاکہنا ہے ابتدائی اطلاعات کےمطابق 60افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جنہیں نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔۔ فہرست پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا۔ اس سلسلے میں نیوز پی سی آر سے دو افراد اور آئی ٹی سے دو افراد کو نکال دیا گیا۔۔ باقی شعبہ جات سے بھی افراد کو بھی اسی رفتار سے روزانہ کی بنیاد پر نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔۔ جبکہ ہیڈ آفس میں موجود گاڑیوں کی تعداد کو بھی آٹھ سے کم کرکے چار کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے دو کم کر دی گئی ہیں باقی دو بھی جلد کم کی جائیں گی۔ اسی طرح ڈرائیور کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔۔ جس کے باعث رات کو اسٹاف کی پک اینڈ ڈراپ سروس بھی ختم کیے جانے کے کی بھی اطلاعات ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیوز روم میں اسٹاف پہلے ہی اتنا کم ہے کہ کسی کو چھٹی تک ملنا عذاب بنا ہوا ہے کئی افراد اب تک 14اگست اور عید کی چھٹیاں بھی نہیں کر سکے۔ اور الیکشن کے مہینے یعنی جولائی میں پورا مہینہ اسٹاف کی ویکلی آف بھی بند رہی۔پپو کے مطابق ڈان نیوز کے اسٹاف کو ملنے والی اعزازی چائے اور کافی کا سلسلہ بھی بند کردیا۔۔
ڈان نیوزمیں اچانک ڈاؤن سائزنگ،سہولتیں بھی ختم۔۔
Facebook Comments