dawn ke ishtehart band kuch ilqo mein tarseel bnd

ڈان نیوز میں اب تک سیلری نہیں مل سکی۔۔

برسہابرس سے ہر ماہ کی یکم تاریخ کو اپنے ورکرز کو سیلری دینےکے حوالے سے مشہور ڈان نیوز چینل میں آج کی تاریخ تک غیرمتوقع طور پر کسی ورکر کو سیلری نہیں مل سکی۔۔ ڈان نیوز کی یہ پرانی روایت ہے کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کواپنے تمام ورکرز کے اکاؤنٹ میں سیلری ٹرانسفر کردیتا ہے اگر یکم تاریخ کو کسی قسم کی کوئی تعطیل ہوتو اس سے پہلے سیلری ٹرانسنفر کردی جاتی ہے۔۔لیکن اس ماہ دسمبر کی سیلری ابھی تک نہیں دی جاسکی۔۔گزشتہ ماہ بھی نومبر کی سیلری بھی فکس ڈیٹ کے  دو  دن بعد دی گئی تھی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈان نیوز شدید مالی بحران کا شکار ہے۔۔ پپو نے ڈان نیوزکے ورکرز کے حوالے سے بتایاہے کہ ہیڈآفس میں یہ چہ مگوئیاں عام ہیں کہ ڈان نیوزمیں تنخواہوں کو تاخیر کا شکار کرنا ایک طرح سے ٹیسٹ کیس ہے، ورکرز کو خدشہ ہے کہ اگر اسی طرح معاملہ رہا تو لگتا یہی ہے کہ یہ چینل بھی دیگر چینلز کی ڈگر پر چلنا شروع ہوجائے گا اور یہاں بھی سیلری تاخیر کا شکار ہونا شروع ہوجائے گی۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں