dawn ke ishtehart band kuch ilqo mein tarseel bnd

ڈان نیوزکی ٹیم کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایاگیا۔۔

کراچی کے علاقے تیموریہ تھانے کی حدود کیفے پیالہ کے قریب ڈان نیوز کی ٹیم سے نامعلوم افراد کی لوٹ مار۔۔ سخت سیکورٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔۔۔تفصیلات کے مطابق  ڈان نیوزکی ٹیم سے لوٹ مار کا واقعہ کیفے پیالہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈان نیوز کی ٹیم رپورٹر معراج اختر کے ساتھ گجرنالہ کی انکروچمنٹ کوریج کے لئے گئے تھے۔۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر کیمرہ کٹ، ٹرائی پورٹ چھینا اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔۔لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں پولیس کا ہائی الرٹ ہے لیکن اسٹریٹ کرمنلز دندناتے پھررہے ہیں۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈان نیوزکی ٹیم کو ٹارگٹ کرکےلوٹا گیا۔کیوں کہ ملزمان نے صرف کیمرہ اور کٹ چھینا ، ٹیم سے موبائل اور نقدی کا پوچھا تک نہیں۔۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس او تیموریہ کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے سخت احکامات جاری کردیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں