dawn news ke reporter par jaan lewa hamla

ڈان نیوزکے اسٹاف پرٹوائلٹ،کچن کا استعمال ممنوع۔۔

ڈان نیوز فیصل آباد میں دو بندوں کے اسٹاف پہ ایف ایم 89 کے انجینئر کی وجہ سے ٹوائلٹ اور کچن کا استعمال ممنوع قرار دیدیا گیا ۔ ڈان کے اسٹاف کو ایف ایم 89 کے ساتھ شفٹ کیا گیا تھا، پپو کے مطابق کورونا کے دنوں میں تنخواہوں میں لگائے گئے کٹ بھی تاحال واپس نہیں کئے گئے۔ گرمی کے سارے سیزن میں رپورٹر اور کیمرہ مین بغیر اے سی پنکھوں کے گذارہ کرتے رہے وجہ یہ تھی کہ انتظامیہ کے لاڈلے ایف ایم کے انجینئر نے اے سی کی تاریں کاٹ دی تھیں اس پہ مزید ظلم یہ کہ بیوروچیف اور کیمرہ مین کے بیٹھنے کی جگہ بھی اب چھین لی گئی ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ڈان نیوز پر اشتہار چلانے والی چینل انتظامیہ نے اسٹاف کی سیلری میں بھی سات سال کوئی اضافہ نہیں کیا۔فیصل آباد دفتر کا حال یہ ہے کہ ٹی وی اور ریڈیو ایک ہی دفتر میں اکٹھے کر دئیے گئے، پپو کا کہنا ہے کہ اے سی کی تاریں اس لئے کاٹی گئیں کہ بل کم آئے اور تاریں کاٹنے کا حکم مبینہ طور پر ایڈمن منیجر نے دیا تھا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب دفتر کا کرایہ کم کرنے کی غرض سے دفتر ہی آدھا کر دیا ، جس حصے میں ٹی وی والے بیٹھا کرتے تھے اسے ختم کر دیا گیا ، ستم ظریفی تو یہ کہ اب ڈان کے سٹاف کے پاس واش روم اور کچن کی سہولت بھی نہیں رہی۔پپو کا کہنا ہے کہ ڈان نیوز فیصل آباد میں اب ایک رپورٹر اور ایک کیمرہ مین ہی بچا ہے، باقی سارا اسٹاف فارغ کیا جاچکاہے۔ دوہزاراٹھارہ میں ڈی ایس این جی بھی واپس لے لی گئی تھی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں