کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمن، سیکرٹری سید نبیل اختر اور اراکین مجلس عاملہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور صحافی سید وسیم کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کرتی ہے۔ سید وسیم کی کچھ عرصہ قبل گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی ، پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث آج بھی مسروقہ موٹر سائیکل انہیں واپس دلائی جاسکی ناہی ملزمان گرفتار کیے جاسکے ۔ چند روز قبل ان کی قیمتی گاڑی چوری کرلی گئی ۔ پولیس حکام کو شکایت درج کی جاچکی ہے ۔لیکن متعلقہ اداروں کا کردار کہیں نظر نہیں آرہا۔سید وسیم کے اس نقصان پر صدر حامد الرحمن، سیکرٹری سید نبیل اختر اور اراکین مجلس عاملہ نے شہریوں اور صحافیوں کے ساتھ روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا بھی اظہار کیا ہے ۔صحافی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور سید وسیم کے نقصان کا اذالہ کریں ، انہیں ان کی گاڑی واپس دلائیں اور ملزمان کو گرفتار کریں ۔
ڈان نیوز کے صحافی کی گاڑی چوری
Facebook Comments