dawn news ke reporter par jaan lewa hamla

ڈان نیوزکے رپورٹر پر جان لیوا حملہ۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبراورڈان نیوز کے رپورٹر نعمان لیاقت اور انکی فیملی پر اوباش لڑکوں کی جانب سے حملہ کرنے اورشدید تشدد کر نے کے حوالے سے بھرپور مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نعمان لیاقت اپنی فیملی کے ہمراہ شالیمار تھانے کی حدود میں ہوٹل سے کھانا کھا کر آر ہے تھے کہ تلخ کلامی پر لڑکوں نے لوہے کے راڈوں سے حملہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی پر گرم آئل پھینک دیا اورفیملی کو شدیدتشدد و زدکوب کیا گیا۔ صحافی نعمان لیاقت سنو نیوز کے کیمرہ مین عثمان مٹھا کے بھائی ہے۔ پریس کلب کی گورننگ باڈی نے مذمتی بیان میں آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی نعمان لیاقت اور انکی فیملی پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں