ڈان نیوز میں مالی بحران شروع ہوگیا اور اپنے ورکرز کو چینل اور اخبارات سے نکالا جا رہا ہے اور اکثر سے زبردستی استعفے لیے جا رہے ہیں پپو کے مطابق حیدر آباد کے ڈان نیوز کے سینئر ترین رپورٹر علی حسن اور اسکی ٹیم کو ایک ہی کال پر فارغ کر دیا گیا ہے ۔پپو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں علی حسن ڈان کے بانی کارکنوں میں سے تھے انہیں ان کے دو کیمرہ مینوں سمیت فارغ کیاگیا۔۔ جبکہ دیگر اضلاع سے بھی 10 سے زائد رپورٹر نکالے جا چکے ہیں ۔جنہیں کسی بھی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا ۔ جس سے تمام ملازمین شدید پریشان ہیں ۔
Facebook Comments