balochistan mein dummy akhbaraat ki fehristein banane ka aelan

ڈان میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے  ڈان سے وابستہ متعدد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بلاجواز برطرفی پر شدید غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ڈان انتظامیہ کی  شدید  الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو “غیر منصفانہ، غیر ذمہ دارانہ اور صحافیوں کے خلاف” قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈان ہمیشہ صحافی اور میڈیا ورکرز کا دوست اخبار رہا ہے۔ تاہم، موجودہ انتظامیہ “مزدور مخالف” پالیسیوں  پر عمل پیرا ہے۔۔ پی ایف یوجے کا کہنا ہے کہ ۔۔یہ ڈان گروپ کا ناقابل یقین فیصلہ ہے کہ  بیک جنبش قلم  کئی صحافیوں اور میڈیا ورکرز  کو نوکری سے نکال دیا گیا ،” پی ایف یو جے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ “اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پی ایف یو جے  ہر شہر میں ڈان کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور کراچی سے بہت سے صحافیوں اور کارکنوں کو بغیر کسی وجہ اور جواز کے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں