balochistan mein dummy akhbaraat ki fehristein banane ka aelan

ڈان کے مالک اور جامی میں صلح ہوگئی۔۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے مدعی حمید ہارون اور مدعا علیہ جمشید رضا عرف جامی کی علیحدہ درخواستوں پر مصالحتی حکم نامے کی اجازت دے دی۔ مدعی نے 2020ء میں دائمی اور لازمی حکم امتناع اور ہرجانے کے لئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ مصالحتی حکم نامہ گزشتہ 7اکتوبر سے لاگو ہے جو فریقین کے وکلاء فیصل صدیقی اور اسد افتخار کی موجودگی میں کیا گیا۔ مصالحتی حکم نامے کے تحت جمشید رضا محمود نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے یا اپنی جانب سے کسی شخص کے ذریعہ مدعی حمید ہارون کے خلاف ہتک آمیز بیانات شائع نہیں کریں گے جس میں مدعی کو ذاتی یا جنسی تشدد اور ہراسانی میں ملوث قرار دینا شامل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ نے سوشل میڈیا سے اپنے اکائونٹس مستقل حذف کر دیئے ہیں۔ اگر انہوں نے اکائونٹس بحال کیا تو انہیں مذکورہ بالا شق کے مطابق چلنا ہوگا۔ دُوسری جانب حمید ہارون نے وعدہ کیا وہ یا ان کی طرف سے مدعا علیہ کے خلاف ہتک آمیز بیانات جاری یا شائع نہیں ہوں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں