پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی یو ایف جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سینئر صحافی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور ان کی اہلیہ اور بیٹی کی قیمتی اشیاء کو لوٹ لیا گیا ، وہ ملک سے باہر تھے توان کی ساری فیملی کو خوف زدہ کیا گیا۔ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ،انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ صحافیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ پی یو ایف جے نے ’’روزنامہ ڈان‘‘ کے سی ای او حمید ہارون کے خلاف الزامات کی بھی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ۔
Facebook Comments