balochistan mein dummy akhbaraat ki fehristein banane ka aelan

ڈان کے مالک کا جامی کو لیگل نوٹس۔۔

حمید ہارون نے اپنے وکیل کے ذریعہ جمشید محمود رضا عرف جامی کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس دیا ہے۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جامی نے سوشل میڈیا پر وڈیو اور پیغامات کے ذریعہ انہیں بدنام کرنےکی مہم چلائی۔عدالتی فیصلے اور حکم نامے کے تحت جامی نے توہین آمیز بیانات جاری نہ کرنے کا عہد کیا تھا جس میں انہوں نے حمید ہارون کو زانی تک کہا تھا جو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے اور حکم نامے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے اگر جامی نے حمید ہارون سے کھلے عام غیر مشروط معافی نہ مانگی اور 14؍ دنوں کے اندر سوشل میڈیا سے اپنے بیانات واپس نہ لئے تو وہ قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں